خوبصورتی کے لیے کا ناک کی سرجری کروانے کے بعد شروتی ہاسن کا ناقدین کو جواب

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شروتی ہاسن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں خوبصورتی میں اضافے کیلئے ناک کی سرجری کروانے کی تصدیق کی ہے۔

بھارتی ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ناک کی سرجری کے بعد  اداکارہ نے ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ میرا جسم ہے اور اگر میں اپنی خوبصورتی میں اضافہ کرنا چاہتی  ہوں تو یہ میری مرضی ہے اگر آپ کرنا چاہتے ہیں تو آپ بھی کریں ہر کسی کو وہی کرنا چاہیے جو وہ چاہتا ہے‘۔

ان کا کہنا تھاکہ’میں نے خوبصورت دکھنے کیلئے سرجری کرائی ہے اور لوگ اس حوالے سے کیا کہتے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور نہ ہی اس پر وضاحت دوں گی‘۔

شروتی کا کہنا تھاکہ ’اگر میں اپنے چہرے کو خوبصورت بنانا چاہتی ہوں تو کسی کو کیا مسئلہ ہے؟ میرا جسم ہے اور میری مرضی ہے جیسے چاہوں ویسے کروں‘۔

یاد رہے کہ شروتی ہاسن  بالی ووڈ  کی مشہور فلم چاچی  420 میں چاچی کا  بہترین مزاحیہ کردار کرنے والے اداکار کمال ہاسن کی بیٹی ہیں، شروتی ہاسن بہترین گلوکارہ بھی ہیں انہوں نے  2009 میں فلم ’لکی‘ سے بالی ووڈ میں انٹری دی تھی۔