پاکستان کی مایا ناز گلوکارہ حدیقہ کیانی کی والدہ اور شاعرہ خاور کیانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔
حدیقہ کیانی کی ٹیم نے انسٹاگرام پر ان کی والدہ کی تصویر شیئر کی اور انتقال کی اطلاع دی جس میں بتایا گیا کہ خاور کیانی کا انتقال 14 اکتوبر کو اپنے گھر میں ہوا، وہ کئی عرصے سےبسترِ مرگ پر تھیں۔
پوسٹ میں لوگوں سے درخواست کی گئی کہ اس تکلیف دہ موقع پر ان کی فیملی پرائیویسی کا احترام رکھا جائے اور مداح ان کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔
خاور کیانی نے اپنی زندگی میں کئی کتابیں لکھیں اور اس کے علاوہ پاکستان کے مشہور گانے بھی لکھے جن میں 'بوہے باریاں' اور 1999 کے ورلڈ کپ کا گانا 'انتہائے شوق' شامل ہے۔