تصاویر: مولا جٹ کا قطر میں پریمیئر، مداحوں کی اسٹارز کے ساتھ سیلفیاں

پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز ہونے کے بعد سے ہی مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کررہی ہے۔

دنیا بھر میں فلم کی ریلیز کے بعد دوحا میں ورلڈ پریمیئر کے لیے قطر حکومت کی جانب سے مولا جٹ ٹیم کی کو مدعو کیا گیا۔

اس موقع پر مولا جٹ کے اداکاروں سمیت ٹیم سے ملاقات کے لیے  مال آف قطر میں ہزاروں شائقین نے شرکت کی جہاں مداحوں نے اداکاروں کے ساتھ خوب سیلفیاں لییں۔

یاد رہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہے۔