نئی دہلی: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں ویرات کوہلی اور روہت شرما میں سے بہترین کرکٹر کون ہے؟ پر دو دوستوں کی بحث ہوئی جو لڑائی تک جاپہنچی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ جمعرات کو پیش آیا،جب ملزم اور مقتول شراب پینے کے لیے باہر جا رہے تھے، دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو اس وقت شدت اختیار کرگئی جب24 سالہ وگنیش اور دھرمراج کے درمیان کرکٹ پر بحث شروع ہوئی۔
اس دوران وگنیش نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کو بُرا بھلا کہا، جس پر اسکے دوست دھرمراج نے اس پر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔
دوسری جانب پولیس نے واقعہ کی ابتدائی تحقیقات میں موقف اپنایا ہے کہ دونوں دوست نشے میں تھے۔
اس دلخراش واقعے کے بعد مداح سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر صدمے میں ہیں جبکہ ٹوئٹر پر شیم آن کوہلی فینز اور اریسٹ کوہلی جیسے ہیش ٹیگز کے ساتھ سوشل میڈیا پر گردش کررہے ہیں۔