فلم انڈسٹری میں لوگوں کے ایک نہیں بلکہ تین چہرے ہوتے ہیں، نرگس فخری

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کو کئی مرتبہ خیرباد کہہ کر واپس لوٹنے والی اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں لوگوں کے ایک نہیں بلکہ تین چہرے ہوتے ہیں۔

اپنی فلم ’راک اسٹار‘ سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والی اداکارہ نے بھارتی  نجی ویب سائٹ کو دیئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ’اس بالی ووڈ کے کھیل میں لوگ ایک مختلف شبیہہ یا چہرہ لگا لیتے ہیں اور انھیں لگتا تھا کہ سیدھی اور سچی بات کرنا ہی بہتر ہے لیکن وہ نادان تھیں‘۔

نرگس نے بتایا  کہ جب وہ انڈسٹری میں نئی تھیں تو انھیں نہیں معلوم تھا کہ بالی ووڈ کلچر میں کس طرح رہنا ہے، یہاں کئی بار آپ کو ان لوگوں سے بھی بات کرنی پڑتی ہے جنھیں آپ پسند نہیں کرتے۔

اس دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں رہتے ہوئے انہیں ڈپریشن ہونے لگا تھا اس لیے میں واپس اپنے گھر والوں کے پاس امریکہ چلی گئی تھیں۔

یاد رہے کہ نرگس فخری نے ’راک اسٹار‘ اور ’ایم ایس دھونی‘ جیسی کئی بڑی فلموں میں کام کیا جس کے بعد انہوں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا تاہم کچھ  ہی عرصے بعد وہ بالی ووڈ میں واپس لوٹ آ ئیں اور اب ایک نئے پروجیکٹ کے ساتھ جلد ہی واپس بڑی اسکرین پر جلوہ  گر ہونے کو تیار ہیں جس کی تفصیلات اب تک منظرِ عام پر نہیں آسکیں۔