لوڈ شیڈنگ پر سجاد علی نے سر کا تڑکا لگا دیا

پاکستانی گلوکار سجاد علی نے ملک میں ہونے والی بدترین لوڈشیڈنگ پر گانا بنایا ہے جسے سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ کراچی، لاہور اور  راولپنڈی سمیت ملک کے کئی شہروں میں لوگ شدید لوڈ شیڈنگ سے شہری بے حد پریشان ہیں، ایسے میں سجاد علی نے اپنے ٹیلنٹ کو استعمال کرتے ہوئے شاندار دُھن پر موسیقی کا بہترین استعمال کیا۔

گلوکار کا تخلیق کردہ گانا یوں تو چند بول پر منحصر ہے لیکن میوزک کے ساتھ یہ مداحوں کو کافی پسند آرہا ہے۔

سجاد علی کے گانے کے بول پنجابی میں کچھ یوں ہیں، 'لائٹ آندی اے، لائٹ جاندی اے، لائٹ آندی اے تے کدی لائٹ جاندی اے'۔ گلوکار کے ہمراہ ویڈیو میں گٹار بجاتے موسیقار احسن پرویز مہدی کو بھی دیکھا گیا، اس کے علاوہ ان کے ہمراہ گانے میں گلوکار نعمان جاوید اور خوبی علی بھی شامل ہیں۔