پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں کا جشن، ہوائی فائرنگ

پشاور میں ضمنی انتخابات میں اب تک کے نتائج کی خوشی میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے جشن شروع کر دیا۔ پی ٹی آئی کارکنان نے گلبہار میں پارٹی کیمپ میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔  جیت کی خوشی میں کارکنوں نے ہوائی فائرنگ کی جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنان میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ خیال رہے کہ پشاور میں این اے 31 کے ضمنی انتخابات میں عمران خان کی فتح یقینی ہے۔