’’جیو فلمز‘‘ کی پیش کش ، انسائیکلومیڈیا اور لاشاری فلمز کا شاہکار ، 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کی کھڑکی دنیا بھر میں توڑ نمائش جاری ہے۔
دی لیجنڈ آف مولا جٹ بین الاقوامی ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی پر 9.5 ریٹنگ کے ساتھ پاکستان کی سب سے مقبول ترین فلم بن گئی ہے۔
فلم نے برطانیہ، کینیڈا اور امریکا میں کئی پنجابی اور بھارتی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے صرف تین دن میں پانچ ممالک کےاندر 19 کروڑ روپے کما لیے۔
بلاک بسٹرفلم دیکھنے کےلیے سنیما گھروں میں لمبی قطاریں ہیں ،شائقین فلم دوبارہ دیکھنے کےلیے بھی تیار ہیں۔
خیال رہے کہ فلم کی کاسٹ میں فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک، گوہر رشید اور دیگر شامل ہیں۔