بھارتی اداکارہ دیپکا پاڈوکون دنیا کی 10خوبصورت خواتین میں شامل

لندن: دنیا کی 10 خوبصورت ترین عورتوں کی فہرست میں بھارتی اداکارہ دیپکا پاڈوکون کو بھی شامل کرلیا گیا۔

دیپکا پاڈوکون کو لسٹ میں 9 ویں پوزیشن ملی ہے اور خوبصورتی میں ان کا ٹوٹل اسکور 91.22 فیصد ہے۔

برطانوی اداکارہ جوڈی کومر کو دنیا کی سب سے خوبصورت ترین خاتون قرار دیا گیا ہے۔

خوبصورتی کی درجہ بندی ایک سائنسدان کی طرف سے کی گئی ہے جو ایک قدیم یونانی تیکنیک ’گولڈن ریشو آف بیوٹی‘ استعمال کرتے ہیں۔

فہرست میں کم کارڈیشن، بیلا حدید، بیونسی اور آریانے گراندے بھی موجود ہیں۔