خاران،سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کارروائی، 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک

 خاران: بلوچستان کے علاقے خاران میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، مارے گئے دہشت گرد نوشکی ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے میں ملوث تھے۔ 

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر خاران کے علاقے زیریں جنگل میں کارروائی کی۔

 اس دوران سکیورٹی فورسز اور مبینہ دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں چار مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوئے، آپریشن کے بعد مبینہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

 حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد نوشکی ایف سی کیمپ پر حملوں سمیت خاران اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہے ہیں، مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔