دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی پہلے ہی ہفتے میں 50کروڑ کی کمائی

ایکشن فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 50 کروڑ روپے کمانے والی اب تک کی پہلی پاکستانی فلم بن گئی۔

پاکستانی تایخ میں آج تک کسی فلم نے ریلیز کے پہلے دن 50 کروڑ روپے نہیں کمائے اور نہ ہی آج تک کسی اور فلم کو بیک وقت دنیا کے 25 ممالک کی 500 اسکرینز پر نمائش کے لیے پیش کیا جا چکا ہے۔

تاہم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے کئی ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے پاکستان سمیت دنیا بھر سے 50 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: انتظار ختم، ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ریلیز

فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت اور فلم کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی اسٹوری میں بتایا گیا کہ فلم نے 18 اکتوبر تک دنیا بھر سے 23 لاکھ امریکی ڈالر اور پاکستانی 50 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرلی۔