پشاور کے نجی کالج میں فن فیئر کے دوران غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں خاتون گلوکارہ کے لباس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر خیبر پختونخوا حکومت نے نوٹس لے لیا۔
صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا کہ نجی کالج کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، اگر تین روز میں جواب جمع نہ کروایا گیا تو کالج کا الحاق ختم کیا جا سکتا ہے۔
خیبرپختو نخوا میڈیکل یونیورسٹی نے بھی نوٹس لیتے ہوئے نجی کالج سے تین روز میں تحریری جواب مانگ لیا ہے۔ رجسٹرار خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے مطابق غیر اخلاقی ویڈیو اور تقریبات تعلیمی اداروں میں قابل قبول نہیں۔
نجی کالج کی انتظامیہ کے مطابق این سی ایس میں ہنر میلے کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں آرگنائزرز نے میلے کے اختتام پر موسیقی کا ایونٹ رکھا، غیر ملکی گلوکارہ کی پروگرام میں شرکت ہمارے علم میں نہیں تھی، واقعے پر لوگوں کی دل آزاری ہوئی جس پر معزرت خواہ ہیں۔