آسٹریلیا: پاکستان کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر کی اذا ن دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عاصم اظہر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں اذان دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے عاصم اظہر نے کیپشن میں خوشی کا اظہارکرتے ہوئے لکھا کہ ’سچ میں یہ جمعہ زندگی کا بہترین دن تھا جب مجھے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں بسنے والے مسلمانوں کے لیے اذان دینے کا موقع ملا‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ’ اس لمحے کی ایک اور خوبصورت چیز یہ ہے کہ یہاں تمام مسلک کے مسلمان ایک ساتھ نماز ادا کرنے آئے ہوئے تھے‘۔
ویڈیو میلبرن کے کرکٹ گراؤنڈ میں اتوار کو پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے پلے آف سے قبل سامنے آئی ہے،میچ کا حوالہ دیتے ہوئے عاصم بے اپنے مداحوں کو بے فکر رہنے کا مشہور دیتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ سب نے نماز کے بعد اتوار کو دوران میچ بارش نہ ہونے کی دعا بھی مانگی ہے۔
عاصم اظہر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو کو بےحد پسند کیا جارہا ہے۔