بالی ووڈ کے پروڈیوسر کمل کشورمشرا نے اپنی بیوی کو گاڑی سے کچل ڈالا

ممبئی: بالی ووڈ  کے مشہور پروڈیوسر کمل کشور مشرا نے اپنی بیوی کو گاڑی سے کچل دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ پروڈیوسر کمل کشور مشرا نے دوسرے خاتون سے پکڑے جانے پر اپنی  ہی بیوی کو گاڑی سے کچل دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 19 اکتوبر کی رات ممبئی کے علاقے اندھیری میں واقع عمارت کی کارپارکنگ میں ایک گاڑی نے خاتون کو کچل دیا تھاتاہم وہاں موجود ایک شخص نے خاتون کو بچالیا جبکہ کچلنے والا شخص گاڑی لے کر بھاگ گیا تھا۔

ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو کچل کر بھاگنے والا شخص واقعے بالی ووڈ فلم ساز کمل کشور مشرا  ہے جس کے خلاف مقدمہ  درج کرلیا گیا ہے-

جبکہ گاڑی سے کچلی جانے والی خاتون ان کی اہلیہ ہیں جس نے پروڈیوسر کو پارکنگ میں گاڑی کے اندر موجود دوسری عورت کے ساتھ پکڑ لیا تھا۔