کراچی: پاکستا ن کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کا نیا گانا ریلیز کر دیا گیا۔
حال ہی میں عاطف اسلم نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ساتھ اپنے نئے گانے ’مون رائز‘ کا ٹیزر شیئر کیا تھا جوکہ اب ریلیز کر دیا گیا ہے۔
پنجابی اور انگریزی زبان پر مبنی اس گیت میں عاطف اسلم کے ہمراہ برطانوی اداکارہ و ماڈل ایمی جیکسن حسن کے جلوے بکھیرتی نظر آرہی ہیں۔ میوزک ویڈیو پاکستان کے مشہور ہدایتکار عدنان قاضی نے ڈائریکٹ کی ہے جبکہ گانے کی موسیقی و بول راج رجود نے ترتیب دی ہے۔
گانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے گلوکارعاطف اسلم نے کہا ہے کہ عدنان قاضی نے بلکل ویسا ہی کام کیا جیسا ان سے توقع کی جارہی تھی، گانے میں ان کی محنت اور فنکاری نظر
آرہی ہے اور ویڈیو دیکھنے کے بعد وہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ عدنان قاضی کا کام قابل ستائش ہے۔