علیزا سلطان کے والد اور فیروز خان کے سابق سسر نے اداکارہ میرا سیٹھی سے ملاقات میں فیروز کے اہلیہ پر مبینہ تشدد پر بات کی۔میرا سیٹھی نے ٹوئٹر پر علیزا کے والد سے ملاقات کا احوال لکھا اور بتایا کہ ’میں علیزا اور ان کے اہلخانہ سے ملی، الزامات بہت سنجیدہ ہیں اور لوگوں کو انہیں سنجیدہ لینا چاہیے‘۔
میرا سیٹھی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ملاقات میں علیزا کے والد نے مجھے کہا کہ مجھے اس بات پر حیرت ہے کہ اس نے جم میں اتنی باڈی بنائی ہے؟ میری بیٹی کو مارنے کے لیے بنائی ہے؟’
واضح رہے کہ فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزا نےخود پر ہونے والے تشدد کے شواہد عدالت میں جمع کرائے ہیں۔