دبئی: بھارت کے معروف فلمساز اور پروڈیوسر کرن جوہر پاکستان کی سپر ہٹ فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ دیکھنے سنیما پہنچ گئے۔
کرن جوہر کی فلم دیکھتے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جس میں وہ سنیما میں بیٹھے فلم دیکھ رہے ہیں۔
بالی وڈ فلمساز کی تصویر معروف انسٹاگرام پیج ‘انسٹینٹ بالی وڈ’ نے اسٹوری پر شیئر کی جس میں کرن جوہر پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
کرن جوہر کی تصویر پر پاکستانی مداحوں کی بڑی تعداد نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ کرن جوہر خاص طور پر فواد خان کی وجہ سے فلم دیکھنے آئے جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ انہوں نے یہ فلم ماہرہ کی وجہ سے دیکھی ہے۔
واضح رہے کہ کرن جوہر دبئی میں موجود ہیں اور انہوں نے پاکستانی فلم وہیں دیکھی ہے۔