ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملہ کے نتیجہ میں 2 اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت محکمہ وائلڈ لائف کا دیہاڑی پر تعینات کردہ پرائیویٹ اہلکار شہید جبکہ 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت حضرت حسین جبکہ وائلڈ لائف اہلکار شہید نعمت اللہ ہے، زخمی ہونے والوں میں بلال، عمران، نصراللہ اور نقیب اللہ شامل ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ پہنچا دیا گیا ہے۔
ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین لیاقت زخمیوں کی عیادت کرنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ پہنچ گئے، ڈیرہ پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔