چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی گاڑی کو حادثہ

 ڈیرہ اسماعیل خان:چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی گاڑی کو ڈی آئی خان کے قریب حادثہ پیش آیا۔

 چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی گاڑی کا ہائیڈرلک سسٹم فیل ہوا، ہائیڈرلک سسٹم فیل ہونے سے گاڑی بے قابو ہوگئی، صادق سنجرانی کو دوسری گاڑی میں منتقل کر دیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ کی گاڑی میں وفاقی وزیر طلحہ محمود اور سینیٹر عبدالغفور حیدری بھی سوار تھے، صادق سنجرانی دیگر سینیٹرز کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کے بھتیجوں کی شادی میں شرکت کیلئے ڈی آئی خان جارہے تھے۔