فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے بھارتی فلم 'آر آر آر' کو پیچھے چھوڑ دیا

جیو فلمز کی پیشکش لاشاری فلمز اور انسائیکلو میڈیا کا شاہکار 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' روز نت نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے اور اب پاکستانی فلم نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

مولا جٹ اب تک دنیا بھر سے مجموعی طور پر  133 کروڑ روپے کی آمدنی کے ساتھ سرفہرست ہے، فلم پاکستان میں 40 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔


برطانیہ میں باکس آفس پر اس فلم کا بول بالا  ہے جہاں صرف ایک دن میں ایک کروڑ روپے سے زائد کما کر ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

جب کہ اسی سال کی کامیاب بھارتی فلم آر آر آر کی مجموعی آمدنی 25 کروڑ 12 لاکھ کے مقابلے میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے 17 دن میں 25 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد کما کراسے مات دے دی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی فلم کی نمائش اب بھی جاری ہے۔