بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ کے ہمراہ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہے۔ کترینہ کیف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پروگرام میں شرکت کی جس میں ان کے ہمراہ ساتھی اداکار ایشان کھتر اور سدھانت چتورویدی بھی موجود تھے۔
اداکارہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'فون بھوت' کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اسی وجہ سے مختلف بھارتی پروگرامز میں شرکت کررہی ہیں۔ مذکورہ پروگرام میں کترینہ کے علاوہ سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ بھی شریک ہوئے جنہوں نے کترینہ کے ساتھ کرکٹ کھیلی جس کی ویڈیو بھارتی چینل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہربھجن کترینہ کو گیند کرواتے ہیں جس میں پہلی گیند کھیلنے میں اداکارہ ناکام ہوجاتی ہیں۔اداکارہ اور سابق کرکٹر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جسے صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ کترینہ کیف، ایشان کھتر اور سدھانت چتورویدی کی فلم فون بھوت 4 نومبر کو ریلیز ہورہی ہے۔