چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ان پر قاتلانہ حملے کے بعد اپنے بیان جاری کر دیا۔
جمائمہ گولڈ اسمتھ نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی خبر کا لنک ٹوئٹر ہینڈل پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وہ خبر ہے جس سے ہم ڈرتے ہیں۔
سابقہ اہلیہ نے لکھا کہ خدا کا شکر ہے وہ (عمران خان) ٹھیک ہیں، ان کے بیٹے حملے کو ناکام بنانے والے ہیرو کے شکر گزار ہیں۔
ایک اور ٹوئٹ میں جمائمہ گولڈ اسمتھ نے قاتلانہ حملہ ناکام بنانے والے پی ٹی آئی کارکن کی تصویر پوسٹ کی اور اسے ہیرو قرار دیا۔