سان فرانسسكو: ٹوئٹر کے دفتر میں خاتون مینجر کی فرش پر سونے کی تصویر وائرل ہوگئی۔
کام کے سلسلے میں ڈیڈ لائن پوری کرنے کے لیے دیگر ٹیم ممبرز کے ساتھ مسلسل دفتر میں موجود ٹوئٹر کی ڈائرکٹر پروڈکٹ مینجمنٹ ایستھر کرافورڈ فرش پر سو گئیں۔
ان کی ٹیم کے ایک رکن نے تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر ڈال دی جو وائرل ہوگئی۔
ایستھر کرافورڈ نے تصویر وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹ میں کہا کہ مشکل کام کو کرنے کے لیے وقت، توانائی اور دیگرچیزوں کی قربانی دینا ہوتی ہے۔
پوری دنیا میں میرے ساتھی کچھ نیا کرنے کے لیے زبردست کوششیں کررہے ہیں اور یہ اہم ہے کہ انہیں بتاؤں کہ میں ان کے ساتھ ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیے یہ وقت انتہائی اہم ہے کیونکہ ہم ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں بڑی کاروباری اور ثقافتی تبدیلی کی طرف جارہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے ان کی کام سے لگن اور جذبے کی تعریف کی تو کچھ نے انہیں حد سے زیادہ کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔