وائٹ ہاؤس کی بھی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کو شوکت خانم ہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا سی ٹی اسکین کیا گیا، گولی آر پار ہوئی ہے، ہڈی محفوظ ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حالت مستحکم ہے، عمران خان کی طبیعت ٹھیک ہے، ایمرجنسی میں عمران خان کو دیکھا گیا، ایکس ریز لیےگئےہیں ، اسکینز بھی ہوئے ہیں۔

فیصل سلطان نے بتایا کہ عمران خان کو آپریشن تھیٹر منتقل کردیاگیا ہے، گولی کےذرات، ہڈی کیلئےسرجیکل ٹریٹمنٹ کی ضرورت ہوگی تو وہ کیری آؤٹ ہوگی۔