سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

سعودی عرب نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر  قاتلانہ حملےکی شدید مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سعودی عرب پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملےکی سخت مذمت کرتا ہے۔

 

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ سعودی عرب پاکستان کے امن و استحکام اور اس کے ترقیاتی عمل کو نقصان پہنچانے والی ہر سرگرمی کے خلاف پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ سعودی عرب  ہر قسم کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کے ساتھ ہے۔