لاہور: گلوکار اور اداکار فرحان سعید نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی پاکستان آئے تو فینز کا پیار دیکھ کر پاگل ہوجائیں گے۔
فرحان سعید نے ویب شو میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ کے لیے پاکستان ضرور آنا چاہیے۔
ویرات کوہلی پاکستانی پرستاروں کا پیار دیکھ کر پاگل ہوجائیں گے کہ انہیں بھارت سے بھی زیادہ پیار مل رہا ہے۔
فرحان سعید کا مزید کہنا تھا کہ بطور کرکٹ فین مجھے امید تھی کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی تو پاکستانی فینز ان سے مل سکیں گے ان کے ساتھ تصاویربنواسکیں گے۔
سوشل میڈیا پر یہ سب آئے گا تو بھارتی عوام کو بھی پتا چلے گا لیکن دکھ ہوتا ہے جب بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرتی۔
فرحان سعید نے کہا کہ میرے بہت سے دوست بھارت میں رہتے ہیں۔ ان سے نہ ملنے کا افسوس ہوتا ہے۔