وانا:وانا کے گاؤں گنگی خیل میں سکیورٹی فورسز اور مشتبہ افراد کے درمیان شدید جھڑپ جاری کے دوران متعدد افراد زخمی جبکہ 3کو گرفتار کر لیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وانا اعظم ورسک روڈ گنگی خیل سٹاف کے قریب گاؤں کاریز کوٹ میں مشتبہ شدت پسند چھپے ہونے کی اطلاع پر آپریشن شروع کیا گیا جس کی نتیجے میں تین مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے۔
آپریشن میں دونوں اطراف سے راکٹ لانچر، ہینڈ گرینیڈ اور ہلکے ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال ہورہا ہے متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے لڑائی بدستور جاری ہے۔دوسری جانب سکیورٹی فورسز اور پولیس فورس مشترکہ طورپر آپریشن کررہی ہیں
عسکری ذرائع کے مطابق آپریشن میں حصہ لینے والے فورسز کو ہیلی کاپٹرز کی مدد حاصل ہے اور شدت پسند عناصر گھرمیں محصورہوگئے فورس کی پیش قدمی جاری ہے۔