گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس پر حملہ کر دیا، حملے کے نتیجے میں ایک ڈی ایس پی اور 2 ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ڈی آئی جی پولیس جاوید جسکانی نے بتایا کہ اوباڑو میں کچے کے علاقے رونتی سے مغویوں کی بازیابی کیلئے کچے میں پولیس کیمپ قائم کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ رات کے وقت اچانک ڈیڑھ سو سے زائد ڈاکوؤں نے پولیس کیمپ پر حملہ کر دیا، جس سے ڈی ایس پی، دو ایس ایچ اوز سمیت 5 اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اوباڑو کے علاقے رونتی میں قائم پولیس کیمپ پر حملے والے مقام کیلئے پولیس کی بھاری نفری کچے کی طرف روانہ کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں کی لاشیں تاحال ڈاکوؤں کے قبضے میں ہیں۔