تیمرگرہ: پشاور سے تیمرگرہ جانیوالی مسافر کو چ میں سیاسی تکرار پر ہاتھا پائی اور فائرنگ سے تیمرگرہ(قلعہ گئی)کا رہا ئشی پی ٹی آئی کاکارکن جاں بحق اور اس کا دوسرا بھائی شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس تھانہ بائیزی ضلع مردان میں درج ایف آئی آر کے مطابق مجروح وقاص الدین ساکن قلعہ گئی ولد غلام محی الدین ساکن قلعہ گئی سیار درہ نے زخمی حالت میں بٹخیلہ ہسپتال میں پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 5نومبر کو اپنے بھائی رحیم الدین کے ہمراہ مسافر کوسٹر نمبر CAA-4257پشاور سے تیمرگرہ جارہے تھے کہ کوسٹر میں سفر کے دوران نامعلوم ملزم کے ان کے بھائی کے ساتھ سیاسی بحث مباحثہ کے بعد تکرار ہوئی۔
بعد ازاں بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اور ملزم نے دیگر ساتھیوں، رشتہ داروں کوموبائل فون کے ذریعے کال کرکے انہیں بابوزئی انٹر چینج آنے کا کہا جب گاڑی مذکورہ مقام پر پہنچی توپہلے سے موجود پانچ نامعلوم افراد جوڈنڈوں اور اسلحہ سے لیس تھے کوسٹر کو زبردستی رکوا کر ملزمان میرے بھائی رحیم الدین کے ساتھ الجھ گئے اور ان پر لاتھوں، مکھوں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا۔
ایک ملزم نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کی جس سے میرا بھائی رحیم الدین موقع پر جاں بحق جبکہ میں شدید زخمی ہوگیا بعد ازان مرحوم کو آبائی قبرستان قلعہ گئی سیار درہ میں سپرد خاک کر دیا گیا اور ان کی اندوہناک قتل اور موت سے علاقے کی فضا سوگوار رہی