کراچی: سپر ہائی وے پر قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کار گہرائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کسی کام کی وجہ سے کئی فٹ گہری کھدائی کی گئی تھی اور اس میں پانی بھرا ہوا تھا کہ اس دوران وہاں سے گزرنے والی کار اس میں جاگری۔
حادثے میں کار میں سوار 45 سالہ احمر شریف، اہلیہ 40 سالہ صائمہ احمر، بیٹا 14 سالہ عبداللہ شریف، 48 سالہ فہمیدہ نعیم اور 14 سالہ حماد جاں بحق ہو گئے۔
واقعے کے فورا بعد کار کو کرین کی مدد سے باہر نکالا گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد ملیر ہالٹ کے رہائشی ہیں۔ پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے۔