راولپنڈی:راولپنڈی میں مری روڑ پر پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ایک کارکن بجلی کے کھبے پرچڑھ گیا اور تاروں کی زد میں آنے کے بعد بجلی کا جھٹکا لگنے کے باعث اونچائی سے نیچے گرگیا۔
پیر کو احتجاجی مظاہرے کے دوران پی ٹی آئی کا کارکن بجلی کے کھمبے پر بلندی پر پہنچا تو تاروں کی زد میں آگیا۔پی ٹی آئی کارکن بجلی کا جھٹکا لگنے سے اونچائی سے نیچے گر کر بے ہوش ہوگیا، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔