برطانیہ کےبادشاہ چارلس سوئم پر انڈے مارنے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بادشاہ چارلس سوئم اور ملکہ کمیلا پارکر برطانیہ کے شہر یورک میں روایتی راستے سے داخل ہورہے تھے جب ایک شخص نے ان پر انڈے مارنے کی کوشش کی۔
ویڈیو میں متعدد انڈوں کو زمین پر گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے مگر کوئی بھی شاہی جوڑے کو نہیں لگا۔
اس کے فوری بعد پولیس نے ہجوم میں موجود ایک شخص کو حراست میں لے لیا جو نعرے لگارہا تھا کہ یہ ملک غلاموں کے خون سے تعمیر کیا گیا ہے۔
اس موقع پر وہاں موجود افراد نے انڈے پھینکنے والے شخص کے خلاف نعرے بازی کی۔
اس شخص کی گرفتاری کے بعد بادشاہ چارلس نے یورک شہر میں داخلے کی روایتی تقریب کو مکمل کیا۔
بادشاہ چارلس اس شہر میں آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کے مجسمے کا افتتاح کریں گے۔