جنوبی وزیرستان:جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 شدید زخمی ہو گئے،دہشت گرد تھانے سے اسلحہ ساتھ لے کر فرار ہو گئے۔
تحصیل برمل کے رغزائی پولیس اسٹیشن پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔
ڈی پی او عتیق اللہ کے مطابق دہشت گردوں نے تھانے میں کھڑی پولیس وین کو جلا دیا اور اسلحہ لے کر فرار ہو گئے۔
شہید پولیس اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تلاش شروع کر دی گئی۔