چند روز قبل ہی والدین بننے والی بالی وڈ کی معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اپنی ننھی پری سے ملنے آنے والے دوستوں کے لیے شرط رکھ دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے دوستوں کے لیے پیغام جاری کیا اور کہا کہ کسی کو بھی کووڈ کا ٹیسٹ کرائے بغیر ان کی بیٹی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی۔
عالیہ رنبیر کے مطابق صرف ان ہی افراد کو بیٹی سے ملنے آنے دیا جائے گا جن کے کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ منفی ہوگی۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں بیٹی کی پیدائش
واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کی صبح اداکارہ کو اسپتال لایا گیا تھا جس کے بعد اتوار کی دوپہر جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔
عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر ایک کارڈ پوسٹ کیا جس پر لکھا تھا کہ 'ہماری زندگی کی بہترین خبر آگئی'۔
اداکارہ نے بتایا کہ 'اب ہم والدین بن چکے ہیں، ہماری بیٹی ہمارے پاس آگئی ہے'۔
واضح رہے کہ عالیہ اور رنبیر رواں سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔