پشاور کا شہری در جہ بڑ ھا نے کے لئے صو بائی حکومت نے پشاور اپگریڈیشن پلا ن کے تحت کئی اہم منصو بے شروع کئے ہیں اور کئی بڑے منصوبے مو جو د ہ ما لی سال کے اندر روبہ عمل لائے جا رہے ہیں اخبارات میں آنیوالی خبروں کے مطا بق وزیر اعلیٰ محمود خان نے اس سلسلے میں خصو صی ہدایات دی ہیں کہ پشاور میں شہری سہولیات کے منصو بوں کی تکمیل میں کوئی کو تا ہی نہ کی جا ئے کام کی رفتار کے ساتھ کام کے معیار کو بھی پیش نظر رکھا جا ئے۔ حکومت کی طرف سے فنڈ فراہمی، کیش فلو میں کوئی کمی نہیں آئیگی ترقیاتی منصو بوں کے ساتھ ساتھ حکومت سما جی برائیوں سے بھی شہر کو پا ک کرنے پر سنجیدہ گی کیساتھ کام کر رہی ہے۔ نشے کے عادی افراد کی گرفتاری اور علاج کے ذریعے ان کی بحالی کے جا مع منصو بے پر کام ہو رہا ہے۔ شہر کی انتظا میہ نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلا ف اپنی مہم میں بھکا ریوں کے کئی اڈوں پر چھا پہ مارا ہے،بھکا ریوں کے پیشے سے بھتہ لینے والے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنے کا سلسلہ جا ری ہے۔ ایک بڑا کام یہ بھی ہو رہا ہے کہ رہا ئشی بستیوں کے اندر غیر قا نونی تجا رتی سر گر میوں پر پا بندی کے قانون پر عملدر آمد کے لئے مقا می انتظا میہ کو متحرک کیا گیا ہے۔اس حوالے سے حکومتی ہدایات بھی مو جو د ہیں، قواعد و ضوابط بھی مو جو د ہیں عدالتی احکا مات کا پورا ریکارڈ دستیاب ہے لیکن رہا ئشی بستیوں میں کلینک، ہاسٹل، سکول، کا لج اور یونیورسٹیوں کے کیمپس لا ئے گئے ہیں۔ پشاور کا نقشہ جس منصوبے نے بدل کر رکھ دیا ہے اور با ہر سے شہر آنیوالوں کو خوش گوار حیرت میں ڈال دیا ہے وہ بی آر ٹی کا منصو بہ ہے اس منصو بے نے شہر کو ٹرانسپورٹ کی صاف ستھری سہو لت مہیا کی ہے اور پشاور کو دنیا کے تر قی یا فتہ شہروں کی صف میں جگہ دی ہے۔ نئے منصو بے کے تحت بی آر ٹی کے فیڈر روٹوں پر کام ہورہا ہے جی ٹی روڈ کے ساتھ پبی تک بی آر ٹی کا فیڈر روٹ تکمیل کے مرا حل میں ہے۔بسیں بھی پشاور پہنچ گئی ہیں، ورسک روڈ، چارسدہ روڈ، اور جمرود روڈ کے فیڈر روٹوں پر کام مکمل ہونے کے بعد تما م نواحی بستیوں کو شہر کے مر کزی راستوں کی طرح بی آر ٹی کی سہو لت مل جائیگی ایک بڑا منصو بہ حیات آباد ٹریل کے نا م سے آیا ہے اس میں جا کنگ ٹریک‘سائیکل ٹریک‘ ٹک شاپ‘ واش روم، لائبریری‘چلڈرن پارک‘ بیڈ منٹن اور باسکٹ بال کورٹس بھی رکھے گئے ہیں 6کلو میٹر کے اس ٹریل کی لا گت 80کروڑ روپے ہو گی ایک اہم منصو بہ اندرون شہر سڑکوں اور گلیوں کی کشاد گی اور تزئین وآرائش کا ہے اس منصو بے کے تحت کا بلی در وازے سے چوک یاد گار، گھنٹہ گھر سے ہشتنگری اور اندر شہر سے آسامائی تک گذر گا ہوں کی سجا وٹ اور خوبصورتی میں اضافہ کیا جا ئے گا شہر کے مضا فات میں با چا خان چوک، سکیم چوک، شاہی باغ، وزیر باغ اور چارسدہ روڈ کی توسیع وآرائش بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔نیز گورا قبرستان سے حیات آباد کی طرف جا تے ہوئے جو بستیاں آتی ہیں ان کو ٹاؤن سے ملانے کیلئے 6رابطہ سڑ کوں کی تو سیع بھی منصو بے میں شا مل ہے۔ اس طرح پا و کہ، سوڑیزئی، ریگی اور قریبی دیہات کے باسیوں کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہو لتیں ملیں گی۔ شہری منصو بہ بندی جدید دور میں اعلیٰ تعلیم کے نصاب میں شا مل ہے‘انجینئرنگ یونیورسٹیوں کے علاوہ عام یونیورسٹیوں کے شعبہ ہائے جغرافیہ میں بھی اربن پلا ننگ کا کورس پڑھا یا جا تا ہے اگر جدید دور کے تقاضوں کے مطا بق شہری منصو بہ بندی پر عمل کر کے پشاور شہر اور اسکی نو احی بستیوں کو ٹرانسپورٹ اور دیگر شہری سہو لتوں کے مر بوط نظا م سے منسلک کیا گیا تو یہ مو جو دہ حکومت کا بڑا کار نا مہ ہو گا۔
اشتہار
مقبول خبریں
روم کی گلیوں میں
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ترمیم کا تما شہ
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ثقافت اور ثقافت
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
فلسطینی بچوں کے لئے
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
چل اڑ جا رے پنچھی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
10بجے کا مطلب
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ری پبلکن پارٹی کی جیت
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
روم ایک دن میں نہیں بنا
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
سیاسی تاریخ کا ایک باب
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی