واشنگٹن:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سب سے چھوٹی بیٹی ٹفانی ٹرمپ 12 نومبر کو اپنے لبنانی منگیتر مائیکل بولوس سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب امریکی ریاست فلوریڈا میں پام بیچ میں واقع مار اے لاگو اسٹیٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر منعقد ہو ئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی سب سے چھوٹی بیٹی نے 19 جنوری 2021 کو بولوس سے منگنی کرنے کااعلان کیا تھا۔
ٹفانی ٹرمپ کی شادی 25 سالہ مائیکل بولوس سے ہوئی ہے جو لبنان میں پیدا ہو ئے تھے لیکن ان کی پرورش نائیجیریا کے شہر لاگوس میں ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل بولوس افریقہ کے زیادہ ترحصوں میں پھیلی ہوئے کئی ارب پاؤنڈز کے کاروبار کے وارث ہیں۔
رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان پہلی مرتبہ ملاقات یونان کے جزیرے میکونوس میں ہوئی تھی جس کے بعد انہیں پہلی مرتبہ ایک ساتھ ستمبر2018میں ہونے والے نیویارک فیشن ویک کے موقع پر دیکھا گیا تھا۔