ریاض: مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہؐ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے باوجود زائرین کا طواف معمول کے مطابق جاری رہا،بارش کے باعث حطیم میں داخلہ عارضی طور پر روک دیا گیا۔صفائی کا عملہ پانی کی نکاسی کے لیے متحرک رہا۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ مزید شدید بارشیں مکہ، ریاض، الباحہ اور القاسم کے علاقوں ہوں گی۔این سی ایم اے کا کہنا تھا کہ جدہ گورنریٹ اور مکہ مکرمہ کے دیگر علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور آئندہ 24گھنٹے خطے کے کچھ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔
سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ، جازان، حائل، تبوک، الجوف، اور شمالی سرحدی علاقے میں ان دنوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوگی،اس سے قبل این سی ایم کا کہنا تھا کہ مملکت کے بیشتر صوبوں بشمول مکہ المکرمہ، ریاض، الباحہ، عسیر، القاسم، مشرقی صوبہ، تبوک، شمالی سرحدی علاقہ، الجوف اور موسم سرما میں ژالہ باری ہوگی۔