امریکا کے مڈ ٹرم الیکشن میں حکمران جماعت ڈیموکریٹس کو سینیٹ میں برتری حاصل ہو گئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سینیٹ میں ری پبلیکنز کو 49 نشستوں پرکامیابی ملی جبکہ نیواڈا میں کامیابی کے بعد ڈیموکریٹس کی سینیٹ میں 50 نشستیں ہوگئی ہیں۔ جارجیا کی سینیٹ نشست کا مقابلہ باقی ابھی ہے جو 6 دسمبر کو ووٹنگ ہوگی۔
خبر ایجنسی کے مطابق سینیٹ میں 50-50 نشستوں کی ٹائی کی صورت میں نائب صدر کاملہ ہیرس کا ووٹ فیصلہ کن ثابت ہوگا۔ دوسری جانب فتح پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکی الیکشن کے نتائج پر بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔
چین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چینی صدرکو جانتا ہوں اور وہ مجھے جانتے ہیں، چینی صدر نے ہمیشہ سیدھی بات کی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان کچھ غلط فہمیاں ہیں، ہمیں صرف یہ معلوم کرنا ہے کہ ہماری ریڈ لائن کیا ہیں۔
واضح رہے کہ جوبائیڈن چین اور امریکی صدورکے درمیان پیرکو انڈونیشیامیں جی ٹوئنٹی اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات ہوگی۔