ملتان میں چوری کے الزام میں گرفتار ملزم کا تفتیش کے دوران مبینہ طور پر لڑکی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق خانیوال روڈ پر دکان سے نقدی چوری پر ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا۔
ملزم نے عدالت میں بیان دیا کہ چند سال قبل جنس تبدیل ہو گئی، پہلے نام خالد تھا پھر ثمینہ رکھا، شناختی کارڈ پر اپنا نام درست نہیں کرایا، جنس کی تبدیلی کے بعد بیوی نے چھوڑ دیا عدالت نے ملزم کی جنس کا تعین کرنے کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جیل منقل کر دیا گیا ہے اور اسے الگ بیرک میں رکھا گیا ہے۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم کا چوری سمیت کسی جرم کا سابقہ ریکارڈ موجود نہیں ہے۔