ممبئی ایئرپورٹ پر چیکنگ کے دوران شارخ خان کے بیگ سے لگژری گھڑیاں برآمد

ممبئی ایئرپورٹ پر چیکنگ کے دوران بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیگ سے لگژری گھڑیاں برآمد کرلی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب ایئرپورٹ پر محکمہ کسٹمز کے حکام نے شاہ رخ خان اور ان کے عملے کو روک لیا، اداکار کے سامان سے قیمتی گھڑیاں برآمد ہوئیں جن کے لیے انہیں 6 لاکھ 83 ہزار بھارتی روپے بطور کسٹم ڈیوٹی ادا کرنے تھے۔

شاہ رخ خان شارجہ میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد نجی طیارے سے ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پہنچے تھے جہاں انہیں معمول کی چیکنگ سے گزرنا پڑا۔

سامان میں سے گھڑیاں برآمد ہونے پر شاہ رخ خان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ بعد ازاں اداکار اور ان کے عملے کو کسٹمز کی مطالبہ شرائط مکمل کرنے کے بعد ایئرپورٹ سے جانے کی اجازت دی گئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان کے بیگ میں موجود قیمتوں گھڑیوں کی مالیت 18 لاکھ بھارتی روپے سے زیادہ ہے جو انہیں شارجہ میں تقریب میں شرک پر دی گئیں۔