مہوش حیات کی قطر میں ہیلی پیڈ پر شوٹنگ کی ویڈیو وائرل

دوحہ: معروف ماڈل اور اداکارہ مہوش حیات نے قطر کے دارالحکومت کے ایک پُر تعیش ہوٹل کی چھت پر بنے ہیلی پیڈ پر بنائی گئی اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جسے مداحوں نے کافی سراہا۔

اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات ان دنوں قطر میں ہیں جہاں فٹبال ورلڈ کپ شروع ہونے والا ہے۔ تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مہوش حیات نے قطر میں اپنی مصروفیات س متعلق تو کچھ نہیں بتایا البتہ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہوس حیات سبز لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں اور دوحہ کی ایک بلند و بالا ہوٹل کی چھت پر بنے ہیلی پیڈ پر چہل قدمی کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے پوسٹ میں گرین انرجی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

ہیلی پیڈ پر شوٹنگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ سرخ قالین بچھایا گیا تھا اور خوش نما تکیے بھی رکھے تھے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی اشتہار کی شوٹنگ ہے تاہم اداکارہ نے اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

مہوش حیات نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بلندی کا احساس ہو رہا ہے، یہ جگہ کتنی تازہ اور شفاف ہے۔ مداحوں نے دلفریب مناظر، دیدہ زیب لباس اور اداکار کی خوبصورتی کی داد دی۔