پشاور میں نشئی نے بیوی اور بھاوج کو قتل کرکے خودکشی کرلی 

 

پشاور:ریگی پولیس سٹیشن کی حدود سفید سنگ میں گھریلو تنا زعا ت پر آئس نشہ کے عا دی شخص نے اپنی بیو ی، بھا بی کو فائر نگ کر کے قتل اور بھا ئی کو زخمی کر دیا جبکہ بعدازا ں خو د کو گو لی ما ر کر زند گی کا چراغ گل کر دیا۔

 پولیس نے تینو ں نعشو ں کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا۔ ایک ہی گھر سے تین جنا زے اٹھنے پر علا قے میں کہرام مچ گیا۔

 واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز مد عی مجرو ح محمد افضل ولد سید کما ل سکنہ سفید سنگ نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اسکا بھا ئی مقتول نا ظر علی ولد سید کما ل جو ا ٓئس کے نشہ کا عا دی تھا اور با ت بات پر گھر میں خوا تین اور بھا ئیو ں کیسا تھ لڑتا جھگڑتا رہتا تھا۔

 گزشتہ روز اس نے گھریلو تنا زعہ پر لڑا ئی جھگڑا کیا اور طیش میں آکر پستول سے فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں اسکی بیو ی جنت بی بی، بھا بی نبیلہ زو جہ اسحا ق اور محمد افضل شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشنا ک حا لت میں ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر دو نو ں خوا تین زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہوئے دم توڑ گئیں اور بعدازا ں ناظر علی نے بھی خو د کو گو لی ما ر دی جسکے نتیجے میں وہ مو قع پر ہی دم توڑ گیا۔

 پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے نوجوان ناظر علی کے جسم پر 3 گولیوں کے نشان پائے گئے ہیں جس پر مقدمہ درج کر کے جامع تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے تینو ں نعشو ں کو تحو یل میں لیکر پو سٹمار ٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا اورجائے وقو عہ سے فائر ہو نے والے خالی خول اور دیگر شواہد اکھٹے کر کے رپو رٹ درج کر لی اور تحقیقا ت کا دا ئر ہ وسیع کر دیا گیا ہے۔