بالی ووڈ اداکارہ روزلین خان کینسر میں مبتلا ہوگئیں

ممبئی: بھارت کی معروف ماڈل و اداکارہ  روزلین خان میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

روزلین نے انسٹاگرام پر ممبئی کے اسپتال سے اپنی  تصویر جاری کرتے ہوئے مداحوں کو کینسر میں مبتلا ہونے کی افسوسناک خبر دی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Rozlyn Khan (@rozlynkhan)


انہوں نے لکھا کہ کہیں پڑھا تھا کہ مشکل لوگوں کی زندگی آسان نہیں ہوتی، لیکن اب معلوم ہوا کہ یہ میرے جیسے لوگوں کے لیے تھا، خدا اپنے مضبوط ترین بندوں کو ہی سخت امتحان میں ڈالتا ہے۔

روزلین خان نے اپنےساتھ کام کرنے والے ساتھیوں کیلئے پیغام لکھا کہ اگلے 7 ماہ تک میں کینسر کی وجہ سے کیموتھراپی کی عمل سے گزروں گی اس لیے ایک گنجی ماڈل کے ساتھ کام کرنے کے لیے آپ کو ہمت دکھانی ہوگی۔

انہوں نے اپنی بیماری کے حوالے سے بتایا کہ صرف گردن اور کمر میں کچھ درد ہے ،ابتدائی مراحل میں ہی کینسر کی تشخیص کرلی گئی۔