نئی دہلی: بھارت میں ایک شخص نے گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنے کے بعد جنگل میں پھینک دئیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے رہائشی ایک شخص نے گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے بعد لاش کے 35 ٹکڑے کرکے جنگل میں پھینک دئیے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قاتل مسلسل 18 روز تک رات کے دو بجے لاش کا ایک ٹکڑا قریبی جنگل میں لے جا کر پھینکتا رہا۔ ملزم نے لڑکی کی لاش کے ٹکڑے رکھنے کے لیےنیا فریج بھی خریدا۔
ملزم نے گرفتاری کے بعد پولیس کو بیان میں کہا کہ گرل فرینڈ مسلسل شادی کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی تھی اس لیے غصے میں آکر قتل کردیا۔ لڑکی کے والدین نے بیٹی سے رابطہ نہ ہونے کے باعث پولیس کو مطلع کیا تھا۔
لڑکا اور لڑکی دونوں دوسرے شہروں سے تعلق رکھتے تھے اور ملازمت کےلیے دہلی میں مقیم تھے۔