پاکستان کی مقبول ٹک ٹاکر اور ماڈل جنت مرزا نے بریک اپ کا اعلان کیا ہے۔
جنت مرزا نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں مزید اب کسی رشتے میں نہیں ہوں، میں سنگل ہوں۔
ماڈل نے اسٹوری پر مزید لکھا کہ اب اس کی وجہ بھی مجھ سے کوئی نہ پوچھے۔
واضح رہے کہ مقبول پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے رواں سال ہی جلد شادی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ رشتے کی بات پکی ہو چکی ہے اور جلد شادی ہو جائے گی۔
انہوں انٹرویو میں کہا تھا کہ مجھے اور میرے منگیتر کو شادی کی جلدی ہے، چاہتی ہوں کہ ہمارا پیار اور محبت جلد ہی شادی میں تبدیل ہو جائے۔
خیال رہے کہ 2021 میں جنت مرزا اور ٹک ٹاکر عمر بٹ کی منگنی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ اس وقت ان کا کہنا تھا کہ ابھی منگنی نہیں ہوئی، صرف بات پکی ہوئی ہے، جب اللہ نے چاہا تو ہماری منگنی بھی ہو جائے گی۔
یاد رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پرسب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں، انسٹاگرام پر بھی جنت مرزا کے اکاؤنٹ کو صارفین کی بڑی تعداد نے فالو کیا ہوا ہے۔