پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے بھائی کا انتقال

(24 نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل صبا قمر کے بھائی منگل کی صبح انتقال کرگئے، جس کی تصدیق صبا قمر کے مینیجر نے کردی۔

صبا قمر کی ایک قریبی دوست اور ان کی مینیجر مشال چیمہ نے یہ خبر اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے شیئر کی۔

 

 

انہوں نے لکھا کہ ’یہ بتانا انتہائی دکھ اور صدمے کا باعث ہے کہ صبا قمر کے بھائی آج صبح انتقال کرگئے، کچھ لمحے نکال کر ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کریں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ رب العزت انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔