ریاض:سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر ایک پاکستانی کو سزائے موت دے دی گئی۔
سعودی میڈیا کے مطابق پاکستانی شہری گلزار خان ولد منت خان کو ہیروئن کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
عدالت میں سماعت کے دوران گلزار خان پراسمگلنگ کا الزام ثابت ہوا تھا جس پر اسے سزائے موت سنائی گئی تھی،پیر (14 نومبر) کے روز گلزار خان کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔
اس کے علاوہ عبدالرحیم حمیدی الجوہر نامی شامی شہری کا بھی ممنوعہ نشہ آور گولیاں درآمد اور وصول کرنے پر سر قلم کیا گیا۔
10 نومبر کو بھی سعودی عرب میں 2 پاکستانیوں کو منشیات کی اسمگلنگ کے ہی الزام میں سزائے موت دی جاچکی ہے۔