کنگنا رناوت نے ٹوئٹر کو بہترین اور انسٹاگرام کو نکما قرار دے دیا 


ممبئی بالی ووڈ کی تنازعہ کوئین کنگنا رناوت نے  ٹوئٹر کو بہترین انسٹاگرام کو نکما قرار دیدیا۔  

حال ہی میں کنگنا رناوت نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر لکھا کہ نکما انسٹاگرام صرف تصاویر کے لیے ہے۔

یہاں جو بھی کوئی کچھ لکھے وہ اگلے دن غائب ہوجاتا ہے  جیسے سب اوچھے، فضول اور نکمے ہیں۔

کنگنا شکوہ کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ ہم میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو چاہتے ہیں کہ جو لکھ رہے ہیں وہ محفوظ رہے۔ 

کنگنا رناوت نے ٹوئٹر کو بہترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹر نظریاتی طور پر پرعزم پلیٹ فارم ہے۔