راولپنڈی: باجوڑ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو جوان شہید جبکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ شب ضلع باجوڑ کےعلاقے ہلال خیل میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2جوان شہید ہوئے ،سیکویرٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا،دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ نائیک تاج محمد اور اور مالاکنڈ کے رہائشی 30 سالہ لانس نائیک امتیاز خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے،علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمہ کے لیے آپریشن جا رہی ہے۔