ہیرا پھیری 3 میں اکشے کی جگہ کارتک کی خبروں پرسنیل شیٹھی کا ردعمل

 

 ممبئی: ہیرا پھیری 3 میں اکشے کمار کی جگہ کارتک آریان کو کاسٹ کرنے کی خبروں پر سینل شیٹھی کا رد عمل سامنے آگیا۔

بالی وڈ کی مشہور کامیڈی فلم ہیری پھیری سیریز کی فلموں میں اکشے کمار کے ساتھ  مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار سنیل شیٹھی نے انٹرویو میں کہا کہ ایسی باتیں سامنے آ رہی ہیں کہ اکشے کمار کی جگہ کارتک آریان ’ہیرا پھیری 3‘ میں کردار ادا کریں گے لیکن یہ خبریں درست نہیں۔

سینل شیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ اکشے کمار کے بغیر ہیرا پھیری 3 بالکل مختلف فلم ہوگی۔ اس حوالے سے خبروں نے انہیں حیران کردیا ہے۔ وہ خود اکشے سے بات کریں گے اور انہیں فلم میں واپس لانے کے لیے راضی کریں گے۔

ہیرا پھیری 3 سے متعلق بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ اکشے کمار نے اسکرپٹ کی وجہ سے سیریز کی تیسری فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بالی وڈ کی مقبول ترین فلم ‘ہیرا پھیری’ 2000 میں ریلیز ہوئی تھی جس کی کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل ‘پھر ہیرا پھیری’ 2006 میں ریلیز کیا گیا۔  دونوں فلموں میں اکشے کمار، پریش راول اور سنیل شیٹی نے کردار ادا کیے تھے جو بہت مقبول ہوئے تھے۔